0
Friday 2 Aug 2019 12:28

14 سینیٹرز نے ضمیر فروشی کی، شہباز شریف

14 سینیٹرز نے ضمیر فروشی کی، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نواز کے صدر میاں شہباز شریف کہتے ہیں کہ 14 سینیٹرز نے ضمیر فروشی کی اور تحریک کو ناکام بنایا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ نون کے سینیٹرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارٹی لائن سے انحراف کرنے والے سینیٹرز کے خلاف سخت مؤقف اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تحریکِ عدم اعتماد کی ناکامی پر اظہارِ تشویش اور ناکامی کی وجوہات پر غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ اپوزیشن کے کچھ سینیٹرز نے حکومت کے ساتھ مل کر سینیٹ اور اپنا وقار تباہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان 14 ضمیر فروش ارکینِ سینیٹ کو تلاش کر کے ان کے خلاف کارروائی کریں گے، تمام اپوزیشن مل کر اس معاملے پر لائحہ عمل تیار کرے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کے لیے اپوزیشن کی پیش کی گئی تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہو گئی۔ حزبِ اختلاف نے مشترکہ طور پر بزرگ سیاستداں حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 808441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش