0
Sunday 4 Aug 2019 03:19

تبدیلی کے خواب مہنگائی کے عذاب میں بدل گئے ہیں، مصطفیٰ کمال

تبدیلی کے خواب مہنگائی کے عذاب میں بدل گئے ہیں، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ تبدیلی کے خواب مہنگائی کے عذاب میں بدل گئے ہیں، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری نے غریب عوام کو مایوسی میں مبتلا کردیا ہے۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل نارتھ ناظم آباد کے ذمہ داران سے پاکستان ہاؤس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کے نام پر آنے والی حکومت نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں مہنگائی کی ایسی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچانے کیلئے ہمیں دو قومی نظریہ کی ضرورت ہے، تعصب و لسانیت کی سیاست نے ملک کے عوام کو ایک قوم بننے نہیں دیا ہے، متحد ہونے تک آگے نہیں بڑھ سکتے۔
 
خبر کا کوڈ : 808758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش