0
Sunday 4 Aug 2019 14:12

نجی بینک کے ریکوری ایجنٹوں کے مبینہ تشدد سے 32 سالہ شہری ہلاک

نجی بینک کے ریکوری ایجنٹوں کے مبینہ تشدد سے 32 سالہ شہری ہلاک
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے شادباغ میں نجی بینک کے ریکوری ایجنٹوں کے مبینہ تشدد سے 32 سالہ شہری ہلاک ہوگیا۔ ورثاء نے قانونی کارروائی کے لئے تھانے میں درخواست جمع کروادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بینک ملازمین نے قسطوں کی گاڑی کے معاملے پر شہری کو گھر سے اٹھایا۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ بینک ملازمین گاڑی اور بھائی کامران کو گھر سے اٹھا کر لے گئے، تین گھنٹے کے بعد تشدد کر کے چھوڑ دیا، دوران تشدد کامران کو دل کا دورہ پڑا۔ نجی بینک کے ملازموں نے ہسپتال لے جانے کی بجائے نجی ٹیکسی کرواکر کامران کو گھر کے پتے پر بھیج دیا۔ گھر پہنچتے ہی کامران کو دوسرا دل کا دورا پڑا اور وہیں پر اس کی موت ہوگئی۔ کامران کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کی وجہ سے اس کی موت ہوئی۔ کامران کے لواحقین نے تھانہ شادباغ میں نجی بینک کے ملازمین کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست جمع کروا دی۔ گاڑی کی 38 ہزار کی قسطیں باقی تھیں۔ متوفی کامران ایک بچے کا باپ تھا۔ پولیس کے مطابق درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 808842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش