0
Wednesday 7 Aug 2019 22:34

غربت و کرپشن کے خاتمے کا واحد حل اختیارات و وسائل کی نچلی سطح پر منتقلی ہے، مصطفیٰ کمال

غربت و کرپشن کے خاتمے کا واحد حل اختیارات و وسائل کی نچلی سطح پر منتقلی ہے، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ میں غربت اور کرپشن کے خاتمے کا واحد حل اختیارات اور وسائل کی نچلی سطح پر منتقلی ہے، ہم اٹھارویں ترمیم میں ترمیم چاہتے ہیں، اٹھارویں ترمیم میں بلدیاتی حکومتوں کے حوالے سے قانون سازی کرکے یوسی کی سطح تک وسائل اور اختیارات کی منتقلی یقینی بنائی جانی چاہیے، جب تک اختیارات اور وسائل نچلی سطح تک منتقل نہیں ہونگے مسائل کا حل ناممکن ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملیر ڈسٹرکٹ بار کورٹ میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے بعد پی ایف سی ایوارڈ جاری کرکے سندھ میں مضبوط انفرااسٹرکچر قائم کرکے کاروباری سرگرمیوں کو بھی بحال کیا جا سکتا ہے، جس سے سندھ میں غربت کا خاتمہ اور لوگوں کا معیارِ زندگی بہتر ہوگا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ کی علیحدگی کی بات پر اب اردو بولنے والوں کو غدار قرار نہیں دیا جاتا، کسی کی کسی سے لڑائی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنی ناکامی کا ملبہ سندھ حکومت پر ڈالتی ہے اور جاگ مہاجر جاگ کا نعرہ لگاتی ہے، ان سے پوچھا جائے کہ صاف پانی نہیں دے سکے، کچرہ نہیں اٹھا سکے، تو صوبہ کیسے بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تین دہائیوں سے ایم کیو ایم طاقت میں رہی، لیکن پانی مانگو تو کہتے ہیں اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں سات لاکھ سرکاری ملازمین ہیں، لیکن عوام کا پرسان حال نہیں، ہم چاہتے تو تعصب کو ہوا دیتے کہ سندھی مہاجروں پر ظلم کر رہے ہیں، لیکن اس کے برعکس ہم نے لوگوں کو سمجھایا کہ رشوت لینے والا کسی کا بھی نہیں ہے، اس کی کوئی زبان نہیں۔
خبر کا کوڈ : 809459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش