0
Sunday 11 Aug 2019 11:33

ملتان، فکس اٹ کے زیراہتمام کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

ملتان، فکس اٹ کے زیراہتمام کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی
اسلام ٹائمز۔ فکس اٹ کے زیراہتمام مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں چوک کمہارانوالہ تا پریس کلب احتجاجی ریلی نکالی گئی, اس موقع پر کشمیریوں کے حق میں نعرے بازی کی گئی، ریلی کی قیادت فکس اٹ ملتان کے چیف میر امجد خان، نائب صدر عالمگیر خان نے کی, جبکہ مظاہرے میں سید زبیر حسن بخاری، محمد وسیم، عاقب جاوید، یاسر خان، حمزہ رضوی، حمزہ وقار خان، حماد سومرو، خواجہ رضوان، حسن احمد، ملک بہروز، زیشان سلیم نے بھی شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے میر امجد خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اب ناگزیر ہوچکا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو فی الفور حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں بڑی نسل کشی کر رہا ہے، جس کا عالمی برادری فوری نوٹس لے اور اُمت مسلمہ بھی اپنا کردار ادا کرے۔
خبر کا کوڈ : 810054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش