0
Sunday 11 Aug 2019 18:59

وطن کی خاطر مر مٹنے والوں میں پاکستان کا دوسرا جبکہ بھارت کا چوتھا نمبر ہے، سروے

وطن کی خاطر مر مٹنے والوں میں پاکستان کا دوسرا جبکہ بھارت کا چوتھا نمبر ہے، سروے
اسلام ٹائمز۔ انتہا پسند بھارتی حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ غیر قانونی اقدام سے پاکستان اور بھارت کے حالات بہت کشیدہ ہو گئے ہیں۔ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) میں شدید گولا بازی جاری ہے اور ممکنہ طور پر دونوں ممالک جنگ کی جانب جا سکتے ہیں۔ دنیا بھر میں سروے کرنے والی بڑی کمپنی گیلیپ سروے نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وطن کی خاطر مر مٹنے والوں میں پاکستان کا دوسرا جبکہ بھارت کا چوتھا نمبر ہے۔ رپورٹ کے مطابق افریقی مسلم ملک مراکش کے 94 فیصد لوگ اپنے ملک کی خاطر لڑنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں جبکہ 89 فیصد پاکستانی بھی اپنے وطن کی خاطر اپنا سب کچھ لٹانے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔ تیسرے نمبر پر 89 فیصد کے ساتھ ویتنام اور 75 فیصد کے ساتھ بھارت چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔ دیگر ممالک میں ترکی 73 فیصد، چین 71 فیصد، انڈونیشیا 70، اسرائیل 66 فیصد جبکہ روس کے 59 فیصد لوگ اپنے ملک کی خاطر لڑنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

 
خبر کا کوڈ : 810112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش