0
Thursday 15 Aug 2019 17:07

سکردو کے کئی علاقوں میں سیلاب، درجنوں مکانات مہندم

سکردو کے کئی علاقوں میں سیلاب، درجنوں مکانات مہندم
اسلام ٹائمز۔ سکردو کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے اور سیلاب سے درجنوں مکانات منہدم ہو گئے۔ آسمانی بجلی گرنے کے باعث گیول، شگری کلاں اور گمبہ سکردو کے کئی علاقے شدید متاثر ہوئے جہاں سیلابی پانی گھروں میں داخل ہو گیا، دو درجن سے زائد مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے جس کی وجہ سے صورت حال پیچیدہ ہو گئی ہے۔ سینکڑوں گھروں کو ممکنہ خطرے کے پیش نظر خالی کرا لیا گیا، سیلابی پانی ہزاروں کنال پر کاشت کھڑی فصلیں اور سینکڑوں درخت بھی بہا لے گیا اور لوگوں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچاتے رہے، کئی بکریاں بھی سیلابی پانی کی زد میں آکر ہلاک ہو گئیں۔
خبر کا کوڈ : 810704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش