0
Friday 16 Aug 2019 13:57

ملتان، وکلاء برادری نے بھی یافث نوید ہاشمی کی بازیابی کا مطالبہ کر دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹیشن فائل کرنیکا اعلان

ملتان، وکلاء برادری نے بھی یافث نوید ہاشمی کی بازیابی کا مطالبہ کر دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹیشن فائل کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ملک حیدر عثمان نے بار کے دیگر وکلاء کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملتان بار ایسوسی ایشن کے سابق نائب صدر ایڈووکیٹ یافث نوید ہاشمی کو گذشتہ جمعہ اسلام آباد سے نامعلوم افراد نے فیملی کی موجودگی میں جبری طور پہ اغوا کیا۔ واقعہ کی ایف آئی آر درج کی گئی، مگر تاحال سکیورٹی ادارے ایڈووکیٹ یافث نوید ہاشمی کی بازیابی کو ممکن نہیں بنا سکے۔ وکلاء برادری ایڈووکیٹ یافث ہاشمی کے جبری اغواء اور ان کے ورثاء کو بےخبر رکھنے پر مذمت کرتی ہے اور انکی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکیل کی جبری گمشدگی قانون و انصاف کی بدترین پامالی اور قابل مذمت ہے، جب تک وہ بازیاب نہیں ہو جاتے، ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، اس غیر آئینی اور غیر انسانی قدم کے خلاف ہر پلیٹ فارم سے ایڈووکیٹ یافث ہاشمی کی بازیابی کا مطالبہ کریں گے، اںپوں نے کہا کہ  اگر کسی شخص پہ کوئی الزام ہے تو اسے عدالت میں پیش کرنا چاہیئے اور آئین و قانون کے مطابق اس کی سزا کا تعین کرنا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے ایڈووکیٹ یافث نوید کی بازیابی کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن فائل کریں گے اور ساتھ ہی ساتھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اسلام باد و دیگر وکلاء سے ملاقات کرکے اس غیر انسانی اور غیر قانونی قدم کے خلاف سراپا احتجاج رہیں گے۔ اس موقع پر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ملک حیدر عثمان کے ہمراہ جنرل سیکرٹری بار میاں ارشد وقاص، ساجد عزیز سنپال نائب صدر بار، قارب نوید ہاشمی ایڈووکیٹ، سینیئر ایڈووکیٹ زاہد حسین شمسی، سید اقبال مہدی زیدی، سید انیس مہدی سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار، اصغر علی لودھی نائب صدر بار، ایڈووکیٹ فضل عباس نقوی سابق صدر بار ایسوسی ایشن علی پور، فہیم عباس گردیزی سابق فنانس سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار، چودھری محمد دلدار برولا سابق جوائنٹ سیکرٹری ہائی کورٹ بارملتان نے پریس کانفرنس میں شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 810887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش