0
Friday 16 Aug 2019 22:16
مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ متنازعہ علاقہ ہے

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس ختم

کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور دو طرفہ معاہدہ کے تحت حل ہونا چاہیئے
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس ختم
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس ختم ہو گیا ہے جس میں بھارت کیخلاف فیصلہ سنا دیا گیا ہے، اجلاس کے اختتام پر چینی مندوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کونسل اجلاس میں کشمیر کے معاملے پر تفصیلی بات ہوئی، کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر ارکان نے گہری تشویش کا اظہار کیا، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور دو طرفہ معاہدہ کے تحت حل ہونا چاہیئے، بھارتی اقدام نے چین کی خود مختاری کو چیلنج کیا ہے، سلامتی کونسل ارکان کو بھارتی اقدامات پر تشویش ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس ختم ہو گیا ہے۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کے 5 مستقل جبکہ 10 مستقل ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس کی کاروائی کے حوالے سے چینی مندوب نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15 اراکین ممالک کے مندوب نے اجلاس میں شرکت کی۔

سکیورٹی کونسل اجلاس میں کشمیر کے معاملے پر تفصیلی بات ہوئی۔ کشمیر کی صورتحال پر ارکان نے گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اس حوالے سے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے بھی کچھ دن پہلے بیان دیا تھا۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر ارکان نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور دو طرفہ معاہدہ کے تحت حل ہونا چاہیے۔ سیکیورٹی کونسل اجلاس میں کشمیر کےمعاملے پر تفصیلی بات ہوئی۔ دوسری جانب پاکستان کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اس اجلاس کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ہم جموں کشمیر کے مسئلے کا پُرامن حل چاہتے ہیں۔اجلاس پاکستانی وزیر خارجہ کے خط پر طلب کیا گیا۔ نہتے کشمیریوں کی آواز آج دنیا کے اعلیٰ ترین فورم پر سنی گئی ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں لوگوں پر ظلم و جبر کیا جا رہا ہے۔ کشمیریوں کو قید کیا جا سکتا ہے ان کی آواز نہیں دبائی جا سکتی۔ پاکستان نے یہ کوشش مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کیلئے کی ہے اور یہ مسئلے کے حل تک جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 810982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش