1
Sunday 26 Jun 2011 11:44

کرم،اورکزئی،ملا طوفان اور ملا نبی گروپ میں تصادم، 16 ہلاک، 30 زخمی

کرم،اورکزئی،ملا طوفان اور ملا نبی گروپ میں تصادم، 16 ہلاک، 30 زخمی
کلایہ اورکزئی ایجنسی:اسلام ٹائمز۔ نہتے مسافروں اور مظلوم عوام پر ظلم کرنے والے اورکزئی ایجنسی اور اس سے متصل کرم ایجنسی کے کالعدم تحریک طالبان کے دو گروہوں فضل سعید، ملا طوفان گروپ اور ملا نبی گروپ میں خونریز تصادم ہوا ہے، جس میں اب تک دونوں اطراف سے 16 افراد ہلاک اور 30 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ تصادم ایف آر کرم کے ساتھ متصل اورکزئی ایجنسی کے علاقے میں پیسوں کی تقسیم اور بھتہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کی نامزدگی پر ہوا۔ یاد رہے کہ فضل سعید اور ملا طوفان گروپ حکیم اللہ محسود گروپ کی برانچ ہے۔ فضل سعید کرم ایجنسی میں طالبان کا لیڈر اور نور جمال المعروف ملا طوفان اورکزئی ایجنسی میں طالبان کا کمانڈر ہے جبکہ ان کا مخالف ملا نبی ہنگو، اورکزئی ایجنسی میں تحریک طالبان کا سابق لیڈر ہے جسے اختلافات کی وجہ سے حکیم اللہ محسود گروپ سے نکالا گیا ہے، اور اب اس نے اپنا الگ گروپ قائم کیا ہے۔
بہرحال جو کچھ بھی ہو، دراصل خدا کے ہاں دیر ہے، اندھیر نہیں، واقعاً خدا کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے، اور خدا ظالم کو ظالم ہی کے ساتھ مشغول رکھتا ہے۔ اور انہیں آپس ہی میں ٹکرا کر دنیا میں بھی انکا غرور خاک میں ملا دیتا ہے۔ جبکہ آخرت کا دردناک عذاب تو ویسے بھی ان کے مقدر میں لکھا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 81136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش