0
Wednesday 25 May 2011 14:41

پنجابی طالبان اور بیت اللہ محسود گروپ نے اسامہ کا بدلہ لینے کے لئے نیول بیس پر حملہ کیا

پنجابی طالبان اور بیت اللہ محسود گروپ نے اسامہ کا بدلہ لینے کے لئے نیول بیس پر حملہ کیا
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پاکستانی شدت پسندوں کے دو گروپوں، حکیم اللہ محسود گروپ اور بدر منصور گروپ (پنجابی طالبان) نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کا بدلہ لینے کیلئے مشترکہ طور پر کراچی میں پی این ایس مہران پر حملہ کیا۔ مستند ذرائع کے مطابق اسامہ کے حوالے سے پاکستان اس وقت چکی کے دو پاٹوں میں پس رہا ہے۔ پاکستان کمزور موقف کے باعث امریکہ اور شدت پسندوں دونوں کی نظر میں مشکوک ہے۔ امریکہ ایبٹ آباد جیسے آپریشنز کی بار بار دھمکیاں دے رہا ہے، دوسری جانب شدت پسند یقین کرنے کو تیار نہیں کہ اسامہ کو پاکستان کی معاونت کے بغیر مارا جا سکتا تھا۔ اس مشکل صورتحال میں پاکستان کسی بھی فریق کو مطمئن کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔
پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں اور بعض سی ڈیز کے باعث خودکش حملوں کے ارادے والے نوجوانوں کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے، جو خاندان ڈرون حملوں سے تباہ ہوتا ہے اس کے باقی ماندہ نوجوان زندگی انتقام کیلئے وقف کر دیتے ہیں۔ شمالی وزیرستان کے ہوٹلوں اور عوامی مقامات پر لوگ جوق در جوق ایسی سی ڈیز دیکھتے ہیں جن میں پاکستانی فوج کی وردی پہنے افراد بوڑھوں اور بچوں پر بدترین تشدد کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان سی ڈیز کی تقسیم میں بھارت کا کلیدی کردار ہے۔ ایسی ہی ایک سی ڈی سوات میں سامنے آنے پر آرمی چیف نے تحقیقات کیلئے کمیٹی بنائی تھی، تاہم کئی ماہ بعد بھی نتائج سامنے نہیں آئے۔ ان سی ڈیز کی تیاری اور تقسیم گھمبیر مسئلہ بن گیا ہے۔ جس پر حکومت اور افواج کو فوری واضح اقدامات کرنا ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 74448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش