0
Monday 19 Aug 2019 16:57

حکومت مقبوضہ کشمیر کی عالمی سطح پربھرپور وکالت کرے، متحدہ اپوزیشن

حکومت مقبوضہ کشمیر کی عالمی سطح پربھرپور وکالت کرے، متحدہ اپوزیشن
اسلام ٹائمز۔ حزب اختلاف کی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کےمظالم  اور   لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی جبکہ تجویز دی گئی کہ حکومت مقبوضہ کشمیر کی عالمی سطح پر بھرپور وکالت کرے۔ تفصیلات کے مطابق امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت حزب اختلاف کی کل جماعتی کانفرنس جاری ہے، کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کی صورتحال پرغور کیا گیا۔ اے پی سی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے تجویز دی گئی کہ حکومت مقبوضہ کشمیر کی عالمی سطح پر بھرپور وکالت کرے۔ اے پی سی میں کہا گیا کہ اپوزیشن جماعتیں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہیں، اقوام متحدہ عالمی برادری مقبوضہ وادی سے کرفیو ختم کرائے۔ کل جماعتی کانفرنس میں کہا حکومت نے کشمیر پر مشترکہ اجلاس میں غیر سنجیدگی دکھائی، مسئلہ کشمیر پر پاکستان، بھارت اور کشمیری فریق ہیں، اپوزیشن جماعتیں اور عوام کشمیر پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔

اے پی سی میں کہا گیا کہ پاک فوج بھارت کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ دوسرے سیشن میں چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں ناکامی کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ مسلم لیگ نون، پیپلز پارٹی کے وفد اور عبدالغفور حیدری، اکرم درانی اور طلحہٰ محمود اے پی سی میں شریک ہیں۔ مسلم لیگ نون کی جانب سے خواجہ آصف، احسن اقبال اور ایاز صادق موجود ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے نیر بخاری، شیری رحمان اور فرحت اللہ بابر شریک ہیں، جبکہ آفتاب شیر پاؤ، محمود اچکزئی، میاں افتخار حسین، طاہر بزنجو اور دیگر بھی موجود ہیں۔ خیال رہے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اسکردو کے دورہ پر روانگی کے باعث جبکہ مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کمر کے درد کے باعث اے سی میں شریک نہیں ہیں۔ یاد رہے سینیٹ میں چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے 14 اراکین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 811403
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش