0
Monday 19 Aug 2019 19:57

سلامتی کونسل میں کشمیر کو متنازع تسلیم کرنا پاکستان کی فتح ہے، مجاہد عبدالرسول

سلامتی کونسل میں کشمیر کو متنازع تسلیم کرنا پاکستان کی فتح ہے، مجاہد عبدالرسول
اسلام ٹائمز۔ وسن پورہ لاہور میں جشن آزادی کی مناسبت سے سنی تحریک کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی سکالر علامہ مجاہد عبدالرسول خان قادری نے کہا کہ سلامتی کونسل کی اکثریت کا کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کرنا پاکستان کی ابتدائی فتح ہے، سلامتی کونسل نے کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم، قتل و غارت گری اور معاشرتی انسانی حقوق کی سات دہائیوں پر مشتمل بھارتی سرکار کی کشمیر پر مصنوعی حکمرانی کی قعلی کھول کر رکھ دی ہے، بھارتی سرکار خود کو کبھی بھی سیکولر اسٹیٹ ثابت نہیں کر سکتی، بھارت ایک ہندو اسٹیٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام پر اجمیر شریف کے سجادہ نشین بھی چیخ اٹھے ہیں۔ ہندو مودی سرکار حقیقت میں اسلام اور مسلمانوں کی دشمن ہے، سلامتی کونسل کے رکن ممالک کی کشمیری مسلمانوں کے قتل عام اور نسل کشی پر اکثریت اراکین کے موقف کی حمایت نہ کرنے پر انہیں انسانی ہمدردی یا انسانی حقوق کی علمبرداری کا نعرہ بلند کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔
خبر کا کوڈ : 811448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش