0
Thursday 22 Aug 2019 11:22

تمام بڑے منصوبوں کی نگرانی اور تکمیل کیلئے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لائی جائیگی، خسرو بختیار

تمام بڑے منصوبوں کی نگرانی اور تکمیل کیلئے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لائی جائیگی، خسرو بختیار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ تمام بڑے منصوبوں کی تکمیل کے لئے جدید ٹیکنالوجی بروئے کارلائی جائے گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہا کہ تمام بڑے منصوبوں کی نگرانی اور تکمیل کے لئے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لائی جائے گی تاکہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کئے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے خصوصی اقتصادی اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زونر کو جلد سے جلد فعال بنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز اجلاس میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومتوں سے مل کر اسپیشل اکنامک زونز، ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز آپریشنلائز کئے جائیں گے۔ اجلاس میں ترقیاتی فنڈز کی ریلیز اور استعمال کے لئے پروسیجزز کو آسان بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا، جاری اعلامیہ کے مطابق ایگری کلچر ایمرجنسی پروگرام صوبائی حکومتوں کے تعاون سے مؤثر انداز سے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 811967
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش