0
Sunday 25 Aug 2019 18:59

اقوام متحدہ بھارت کو دہشتگرد ریاست قرار دے، اجمل قادری

اقوام متحدہ بھارت کو دہشتگرد ریاست قرار دے، اجمل قادری
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیر و سرپرست اعلیٰ مولانا محمد اجمل قادری نے کہا ہے کہ کشمیر کی سنگین صورتحال عالمی گریٹ گیم کا حصہ ہے۔ مودی خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔ بھارت روس کا شیرازہ بکھرنے سے سبق سیکھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ بھارت کو دہشتگرد ریاست قرار دے، کشمیر کی سنگین صورتحال سے دنیا کو آگاہ کرنے کیلئے پاکستانی سفارتخانوں کو متحرک کیا جائے۔ مولانا اجمل قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو انسانی مسئلہ بنا کر دنیا کے سامنے پیش کرے۔ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے فیصلہ کن کردار کا وقت آن پہنچا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے خطے کا امن داو پر لگا دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیولری گراونڈ لاہور میں مفتی احمد علی ثانی کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مفتی احمد علی ثانی نے کہا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کا بھارتی اقدام شملہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ کشمیر میں چھیڑ چھاڑ مودی کو مہنگی پڑے گی۔ بھارت اب زیادہ دیر مقبوضہ کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے جنگ کی حماقت کی تو بھارت کو کبھی نہ بھولنے والا سبق سکھائیں گے۔ دفاع وطن کیلئے پوری قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔ حکومت بھارت کیخلاف سفارتی مہم تیز کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا وقت قریب ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 812588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش