0
Wednesday 28 Aug 2019 11:05

کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کی جدوجہد نے کرنا ہے، شیخ رشید

کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کی جدوجہد نے کرنا ہے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام اختلاف ختم کر کے ہمیں ایک ساتھ ہونا چاہیے کیونکہ اکتوبر، نومبر میں پاک ۔ بھارت جنگ ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کی جدوجہد نے کرنا ہے، میں نے کبھی نریندر مودی کو سمجھنے میں غلطی نہیں کی، 23 دن سے ہٹلر اور خونخوار مودی کی وجہ سے کشمیر سے بارود کی بو آ رہی ہے اور سفاک مودی نے دنیا میں عجیب سماں بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل نے مسئلہ حل نہیں کیا، اگر وہ سنجیدہ ہوتی تو رائے شماری ہو چکی ہوتی، بھارت کے 25 کروڑ مسلمان آج پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، آج ہمیں کشمیریوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلنا ہے ورنہ تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ذہنی پستی کا شکار مودی کے راستے میں ایک ہی رکاوٹ ہے وہ ہے پاکستان، مودی کو افغانستان اور دیگر ممالک جانے کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں چاہیے، پاکستان اور بھارت کے درمیان 10 جنگیں ہو چکی ہیں یا ہونے کے قریب پہنچ کر واپس لوٹے ہیں، کشمیری اتنی لمبی لڑائی لڑ رہے ہیں لیکن عالمی اداروں کی زبانیں بند ہو چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اختلاف ختم کر کے ہمیں ایک ساتھ ہونا چاہیے کیونکہ اکتوبر، نومبر میں پاک ۔ بھارت جنگ ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔
 
خبر کا کوڈ : 813067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش