0
Saturday 31 Aug 2019 07:27

مودی کی دھمکی کو سنجیدہ لیا جائے، مسعود خان

مودی کی دھمکی کو سنجیدہ لیا جائے، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ مودی کی پالیسی خطے کو ایٹمی جنگ کی جانب لے جا رہی ہے، دنیا کو اسے سمجھنا اور مسئلہ کشمیر کو حل کروانے میں سنجیدہ کردار ادا کرنا ہو گا، مودی کی دھمکی کو سنجیدہ لیا جائے، شملہ معاہدہ کشمیر پر قراردادوں کا متبادل نہیں ہو سکتا۔ ان خیالات کا اظہار صدر آزادکشمیر نے تحقیقی ادارہ مسلم انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار کے مقررین میں صدر آزادکشمیر سردار مسعود احمد، سابق سفیر عارف کمال، قائداعظم یونیورسٹی کی ڈاکٹر شبانہ فیاض، اسلامک یونیورسٹی سے ڈاکٹر محمد خان، ناروے سے سابق ممبر پارلیمنٹ لارس رائز اور چیئرمین مسلم انسٹیٹیوٹ صاحبزادہ سلطان احمد علی شامل تھے۔ صدر آزادکشمیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت کشمیر میں بہت نازک صورتحال ہے، ہسپتال قبرستان بن چکے ہیں، دس ہزار سے زائد کشمیری گرفتار ہیں، حکومت پاکستان دنیا کو اس خطرناک صورتحال سے آگاہ کرے۔ شملہ معاہدہ کسی بھی صورت میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کا متبادل نہیں ہو سکتا۔ دیگر مقررین نے زور دے کر کہا کہ مسلح کارروائیوں کو کبھی بھی سپورٹ نہیں کرنا چاہیے، پاکستان کو مضبوط کرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 813633
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش