0
Monday 2 Sep 2019 08:01

پاکستان آج کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دے گا

پاکستان آج کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دے گا
اسلام ٹائمز۔ بھارتی جاسوس کو آج 2 ستمبر کو قونصلر رسائی دی جائے گی۔ بھارت کو ویانا کنونشن اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں قونصلر رسائی دی جا رہی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق بھارتی بحریہ کے حاضر سروس جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو پیر 2 ستمبر کو قونصلر رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ رسائی عالمی عدالت انصاف کے فیصلے، پاکستانی قوانین اور ویانا کنونشن کے قونسلر تعلقات کے تحت فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ کمانڈر کلبوشن یادیو پاکستان میں جاسوسی اور دہشت گردی میں ملوث ہونے پر حراست میں ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے ماہ اگست کے شروع میں باضابطہ طور پر بھارت کو کلبھوشن یادو تک قونصلر رسائی دینے کی پیشکش کی تھی۔
 
خبر کا کوڈ : 813983
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش