0
Tuesday 3 Sep 2019 17:30

ہنگو میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

ہنگو میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد
اسلام ٹائمز۔ ہنگو میں محرم الحرام میں بدامنی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ پولیس نے علاقہ محمد خواجہ میں انٹیلی جنس اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہویے تین تخریب کاروں کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا، قبضہ میں لیے جانے والے اسلحے میں راکٹ لانچر، کلاشنکوف، راکٹ لانچرز کے گولے اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ خان نے خفیہ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اسد زبیر خان کی قیادت میں پولیس فورس تشکیل دی، جس نے چھاپہ مار کر تین شر پسندوں امجد الرحمان ولد یار بادشاہ، نادر ولد یار بادشاہ اور اسلام بادشاہ ولد یار بادشاہ کو حراست میں لے لیا۔
خبر کا کوڈ : 814274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش