0
Wednesday 4 Sep 2019 12:34

دیامر میں پہلی مرتبہ 6 ہزار سے زائد غیر ملکی سیاح آئے، ایس پی

دیامر میں پہلی مرتبہ 6 ہزار سے زائد غیر ملکی سیاح آئے، ایس پی
اسلام ٹائمز۔ دیامر میں تاریخ میں پہلی مرتبہ 6 ہزار سے زائد غیر ملکی سیاح آئے، غیر ملکی سیاح داریل بھی گئے جہاں انہوں نے بدھ ازم یونیورسٹی کے آثار کا معائنہ بھی کیا، ان خیالات کا اظہار ایس پی دیامر محمد عمران کھوکھر نے پولیس لائن گلگت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عمران طاہر کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے عوام کے تعاون سے دیامر کو پرامن بنایا ہے، جس کی مثال یہ ہے کہ بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح دیامر کا رخ کر رہے ہیں، ایسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، دیامر خصوصاً داریل میں پہلے کسی غیر ملکی کے جانے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا، گزشتہ ماہ نانگا پربت بونر ایریا میں 25 کوہ پیما بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ قراقرم سے بابوسر ٹاپ تک سڑک کو چوبیس گھنٹے عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 814398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش