0
Thursday 5 Sep 2019 21:23

مجالس عزاء میں رکاوٹیں ڈالنا بنیادی شہری حقوق کی پامالی ہے، شبر رضا

مجالس عزاء میں رکاوٹیں ڈالنا بنیادی شہری حقوق کی پامالی ہے، شبر رضا
اسلام ٹائمز۔  جعفر یہ الائنس پاکستان کا اہم ہنگامی اجلاس بارگاہ حسینی پی ای سی ایچ سوسائٹی کراچی میں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شبر رضا کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں تنظیم عزاء، پاسبان عزاء، تنظیم عزاداری، آئی ایس او، آئی او، اسکاوٹس گروپ، تمام ڈسٹرکٹ کے فوکل پرسنز اور ٹرسٹی حضرات نے شرکت کی۔ اس موقع پر جعفریہ الائنس پاکستان کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شبر رضا کا کہنا تھا کہ اس سال کراچی کے مختلف مقامات سے نکلنے والے جلوسوں پر پاپندیاں لگائی جارہی ہیں جو ہمیں کسی بھی صورت قبول نہیں، 1947ء سے برآمد ہونے والے جلوسوں کا پرمٹ بانیان جلوس کے پاس موجود ہے جس کو تسلیم نہیں کیا جارہا ہے، قدیم جلوسوں اور لائنس یافتہ جلوسوں میں بھی رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، لائسنس ہولڈرز کی وفات پر وارثان کے نام پر لائسنس منتقل کرنے میں بھی رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجالس عزاء پر رکاوٹیں اور اجازت ناموں کا ناروا دباوُ بنیادی شہری حقوق کی پامالی ہے، حکومت کے اس اقدام سے عزاداروں میں بے چینی پائی جاتی ہے، عزاداری سید الشہداء کو کوئی نہیں روک سکتا کیونکہ جو قوم قربانیاں دینا جانتی ہے اسے دبایا نہیں جاسکتا، عزاداری سید الشہداء منانا ہماری آئینی اور قانونی حق ہے، حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ جذبہ ایمانی کے ساتھ نواسہ رسول امام عالی مقام علیہ اسلام کی عزاداری کے انعقاد میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔
خبر کا کوڈ : 814702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش