0
Friday 6 Sep 2019 22:28

کے الیکٹرک کیخلاف فوری ایکشن لیا جائے، حافظ نعیم الرحمٰن

کے الیکٹرک کیخلاف فوری ایکشن لیا جائے، حافظ نعیم الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ کیا ہے کہ نیپرا کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر کے الیکٹرک کے خلاف فوری طور پر ایکشن لیا جائے، کے الیکٹرک کے نچلے درجے کے افسران نہیں بلکہ ابراج گروپ کے بانی سربراہ عارف نقوی، سی ای او مونس علوی اور چیئرمین اکرام سہگل کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف قتل کے مقدمات چلائے جائیں، ہلاک ہونے والوں کے ورثاء کو معقول معاوضے کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق قانونی کارروائی کیلئے اب فوری طور پر اقدامات کیے جانے چاہیئے، ہمیں خدشہ ہے کہ حکمران پارٹیاں جو پہلے بھی کے الیکٹرک کی لوٹ مار اور ظلم و زیادتیوں پر اس کی سرپرستی کرتی رہی ہیں، اب بھی کے الیکٹرک کے مالکان و ذمہ داران کو بچانے کی کوشش کریں گی اور ان کے فرار کیلئے محفوظ راستہ بھی تلاش کیا جائے گا، جسے کسی صورت میں بھی قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیپرا کی حالیہ تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد اب اس کے سوا کوئی راستہ نہیں کہ قانونی کارروائی فوری عمل میں لائی جائے اور کے الیکٹرک کے مالکان و ذمہ داران کو گرفتار کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 814896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش