0
Thursday 12 Sep 2019 13:13

مردان میں غلط جگہ کچرا پھینکنے پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد

مردان میں غلط جگہ کچرا پھینکنے پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں شہری ہوشیار ہو جائیں، غلط جگہ کچرا پھینکنے پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں غلط جگہ کچرا پھینکنے پر اب کم از کم 5 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا، مذکورہ فیصلہ واٹر اینڈ سینی ٹیشن مردان (ڈبلیو ایس ایس سی ایم) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیصلے پر اگلے ہفتے سے عملدر آمد شروع ہوگا۔ خیال رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں سیاحت میں اضافے کیلئے اصلاحی اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں جن میں سیاحتی مقامات کو صاف ستھرا بنانا بھی شامل ہے۔ اس سے قبل سیاحوں کے پسندیدہ مقام ہنزہ میں پہلے ہی پلاسٹک کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔ پابندی متعارف کروانے کے بعد ہنزہ پلاسٹک کو ممنوع قرار دینے والا ایشیا کا پہلا ضلع بن گیا ہے۔ ہنزہ میں دکانداروں اور پلاسٹک بیگ کا کام کرنے والے افراد کو متنبہ کیا جاچکا ہے کہ پلاسٹک بیگ کو بنانا، فروخت کرنا، خریدنا اور اس کا استعمال جرم سمجھا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 815776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش