0
Friday 13 Sep 2019 09:52

وائٹ ہاؤس کے باہر سے جاسوسی کے آلات برآمد

وائٹ ہاؤس کے باہر سے جاسوسی کے آلات برآمد
اسلام ٹائمز۔ امریکا میں وائٹ ہاؤس سمیت دیگر حساس مقامات کے قریب سے جاسوسی کے آلات برآمد کیے گئے ہیں، ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جاسوسی کیے جانے کے امکان پر یقین کرنا مشکل ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاسوسی کے آلات میں اسٹنگ ریز موبائل ڈیوائس شامل ہے جو کسی کی موجودگی کے مقام اور شناخت کی معلومات فراہم کرتی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسٹنگ ریز کا مقصد ممکنہ طور پر امریکی صدر ٹرمپ کی جاسوسی کرنا تھا۔ سابق امریکی اہلکار نے دعوی کیا ہے کہ ایف بی آئی اور دیگر ایجنسیوں نے جاسوسی آلات کا تجزیہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جاسوسی آلات کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہو سکتا ہے، معلوم نہیں ایسا کرنے والے اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے یا نہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 815902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش