0
Saturday 14 Sep 2019 20:45

بھارت کشمیر میں آزادی اظہار کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے اور کوئی اسے روکنے والا نہیں، سید فخر امام

بھارت کشمیر میں آزادی اظہار کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے اور کوئی اسے روکنے والا نہیں، سید فخر امام
اسلام ٹائمز۔ کشمیر کمیٹی کے چئیرمین، سابق سپیکر قومی اسمبلی و ایم این اے سید فخر امام نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ہم آپس میں بھائی بھائی اور ایک جسم کی مانند ہیں، جب جسم کے کسی حصے میں تکلیف ہو تو پورے جسم میں محسوس ہوتی ہے، ہم بھی آج اپنے کشمیری بہن بھائیوں کا درد بالکل ویسے ہی محسوس کرتے ہیں، پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے اور کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اپنی رہائش گاہ پر نوجوانوں کی معروف سماجی تنظیم ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے بانی و صدر نعیم اقبال نعیم سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔ جنرل سیکرٹری ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن میاں وقاص فرید قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر چیئرمین کشمیر کمیٹی پاکستان سید فخر امام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح  نے پاکستان کی شہہ رگ قرار دیا، کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈہ ہے، جس کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا ضروری ہے، اگر اقوام عالم نے اپنی ذمہ داری سرانجام دے کر مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی اُمنگوں کے مطابق حل نہ کیا تو خطہ میں امن کا توازن قائم رکھنا ممکن نہ ہوگا۔

سید فخر امام کا مزید کہینا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 37 روزہ کرفیو نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے، مسلمانوں کو اپنے مذہبی فرائض اور ایام کی ادائیگی تک سے روک دیا گیا، محرم کے جلوس پر حملہ دراصل بنیادی انسانی حقوق اور مذہبی آزادی پر حملہ ہے، بھارت کشمیر میں آزادی اظہار رائے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے اور کوئی اس کو روکنے والا نہیں، عالمی ادارے فوری طور پر ان خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں، اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو چاہیئے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو اُجاگر کریں اور کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیریوں کو آزادی دو، ہے حق ہمارا آزادی اور کشمیریوں کی نسل کشی بند کرو، کے سلوگن کو ہیش ٹیگ کے ساتھ پوری دنیا میں پھلائیں، تاکہ پوری دنیا کشمیریوں کی حمایت کرے۔
خبر کا کوڈ : 816208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش