0
Sunday 15 Sep 2019 11:42

بلتستان ریجن میں قائم یوٹیلٹی سٹورز کی 21 شاخوں کو بند کرنے کا فیصلہ

بلتستان ریجن میں قائم یوٹیلٹی سٹورز کی 21 شاخوں کو بند کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے بلتستان میں 31 میں سے 21 یوٹیلٹی سٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد اب پورے بلتستان ریجن کیلئے صرف 10 سٹورز ہی کھلے رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے خسارے کا شکار یوٹیلٹی سٹوروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بلتستان میں 21 سٹورز کو بند کر دیا جائے گا۔ گزشتہ سال وفاقی حکومت نے عوام کو اشیائے ضروریہ سستے نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے ملک بھر میں قائم یوٹیلیٹی اسٹورز کی 14 سو شاخیں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا، وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و صنعت عبدالرزاق دائود نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا کو بتایا تھا کہ گزشتہ تین سال میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو 13 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے اس لیے حکومت نے ملک میں قائم یوٹیلٹی سٹورز کی 14 سو شاخیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رواں سال جون میں وفاقی حکومت نے خسارے کا شکار کئی سٹوروں کو بند کر کے میگا ڈیپارٹمنٹل سٹور کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ بلتستان میں سٹورز بند کرنے کا فیصلہ اسی سلسلے کی ایک کڑی بتائی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 816300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش