0
Wednesday 18 Sep 2019 09:15

ڈاکٹر طاہرالقادری سے کینیڈا میں مولانا طارق جمیل کی ملاقات

ڈاکٹر طاہرالقادری سے کینیڈا میں مولانا طارق جمیل کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ ممتاز تبلیغی رہنما مولانا طارق جمیل نے منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری سے کینیڈا میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ مولانا طارق جمیل ان دنوں کینیڈا میں تبلیغی دورے پر گئے ہوئے ہیں۔ مولانا طارق جمیل نے کینیڈا میں ڈاکٹر طاہر القادری کے کتب خانے کا دورہ کیا اور ایک گھنٹے سے زائد وقت گزارا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے مولانا طارق جمیل کو اپنی رہائش گاہ آمد پر خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے مولانا طارق جمیل کی اتحاد امت کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس وقت امت کو اتحاد کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے ہمیشہ لڑاؤ اور حکومت کرو کی پالیسی اختیار کی ہے، ان حالات میں علماء کی ذمہ داری ہے کہ وہ امت کو متحد رکھیں اور یہ ذمہ داری مولانا طارق جمیل احسن انداز میں نبھا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 816792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش