0
Wednesday 18 Sep 2019 23:17

مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے فیصلہ کن جنگ کا آغاز کرنا ہو گا، حفیظ الرحمن

مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے فیصلہ کن جنگ کا آغاز کرنا ہو گا، حفیظ الرحمن
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کی آزادی کے لئے اپنی فوج کشمیر میں داخل کرے، گلگت بلتستان کا ہر بچہ، جوان، بوڑھا کشمیر کی آزادی کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ نیشنل پارلیمنٹئرین کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حفیظ الرحمن نے کہا کہ جی بی نے کشمیر کے لئے سب سے زیادہ قربانی دی ہے، کشمیر ایشیو کی وجہ سے گلگت بلتستان آئین پاکستان میں شامل نہیں ہو سکا، لیکن اس کے باوجود جی بی کا بچہ بچہ کشمیریوں کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ہم نے آج تک غیروں کی جنگ لڑی ہے، آج بات ہماری شہ رگ تک آئی ہے ،ہم بھارت سے کسی بھی طور پر طاقت سے کم نہیں، دنیا کی بہترین پیشہ ور فوج ہمارے پاس ہے، جدید ترین اسلحہ ہمارے پاس ہے اور سب سے بڑی بات یہ کہ ہمارے پاس جو جذبہ وطن کے لئے قربانی دینے کا ہے اس کا بھارت سوچ بھی نہیں سکتا ہے، جنگ میں جیت کے لئے جنگی طاقت سے زیادہ جذبے کی ضرورت ہوتی ہے، ہم مسلمان ہیں، ہماری تاریخ ہے کہ جنگیں ہم نے جذبہ ایمانی سے جیتی ہیں، اب بات بہت آگے جا چکی ہے، ہم نے اپنی شہ رگ کو بچانی ہے تو ہمیں حیل و حجت سے کام نہیں لینا ہو گا بلکہ اب اپنی شہ رگ کی آزادی کے لئے فیصلہ کن جنگ کا آغاز کرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 816987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش