0
Thursday 19 Sep 2019 08:46

وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب کے دورے پر جائیں گے

وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب کے دورے پر جائیں گے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر آج دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کہا گیا ہے کہ عمران خان سعودی قیادت سے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بات چیت کریں گے۔ بیان کے مطابق وزیراعظم بھارت کے غیرقانونی اقدام پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ عمران خان سعودی عرب سے ہی اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ جائیں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔ خیال رہے کہ عمران خان نے رواں ماہ میں اب تک دو بار سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم نے سعودی آئل کی تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان مشکل وقت میں اپنے مسلم ملک بھائی کے ساتھ کھڑا ہے۔ ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کے امن اور عالمی معیشت کونشانہ بنانے کی ہرکوشش سے مقابلہ کیا جائے گا۔ قبل ازیں عمران خان نے 3 ستمبر کو بھی محمدبن سلمان سے ٹیلی فون پر بات کی اور کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا یہ تیسرا دورہ سعودی عرب ہے۔ وہ اس سے قبل وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد 2 بار سعودی عرب کا دورہ کر چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 817011
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش