0
Thursday 19 Sep 2019 11:25

خورشید شاہ کی گرفتاری پارلیمنٹ کو بے توقیر کرنیکی کوشش ہے، سعدیہ دانش

خورشید شاہ کی گرفتاری پارلیمنٹ کو بے توقیر کرنیکی کوشش ہے، سعدیہ دانش
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے خورشید شاہ کی گرفتاری پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خورشید شاہ پاکستان کے سینئر ترین پارلیمنٹرین ہیں۔ ان کی گرفتاری پارلیمان کو بے توقیر کرنے کی کوشش ہے۔ خورشید شاہ کو بغیر اطلاع کے گرفتار کرنا نیب گردی ہے۔ وفاقی حکومت مکمل طور پر ناکام ہونے کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے اور عوامی ایشوز سے توجہ ہٹانے کے لئے سیاسی رہمناؤں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ حکومت اپنے مذموم مقاصد کے لئے اس طرح کے حربے استعمال کر رہی ہے، نیازی حکومت کے پاس اب انتقامی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں رہا، موجودہ حکومت نے ملک میں پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کی جگہ تجاوزات کے نام پر لوگوں کو بےگھر کیا اور مہنگائی کا سونامی لا کر غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھینا ہے، تحریک انصاف کی وفاقی حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے، اب احتساب کے نام پر ہونے والے ڈرامے بھی ایک نہ ایک دن منظر عام پر آئیں گے، وفاقی حکومت نیب کو اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کر رہی ہے، صاف اور شفاف احتساب کرنا ہے تو تحریک انصاف کے اکثر اراکین اسمبلی کے اوپر نیب کیسز بنے ہوئے ہیں ان کو بھی گرفتار کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 817053
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش