0
Friday 20 Sep 2019 17:41

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 54 فیصد کمی، وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 54 فیصد کمی، وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی ادارہ شماریات نے رواں مالی سال کے دو ماہ کی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی رپورٹ جاری کردی جس میں خسارے میں کمی بتائی گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے رواں مالی سال کے 2 ماہ کی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے متعلق تفصیلی رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 54 فیصد کمی ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال جولائی تا اگست کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب 29 کروڑ ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب 85 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال افراط زر (جی ڈی پی) تناسب میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی شرح 2.8 فیصد رہی جبکہ گزشتہ مالی سال یہ شرح 5.5 فیصد تھی۔

رپورٹ کے مطابق اگست اور جولائی میں تجارتی خسارہ 4 ارب 60 کروڑ ڈالر ہوگیا  جبکہ گزشتہ مالی سال میں تجارتی خسارہ 6 ارب 78 کروڑ ڈالر کی سطح پر تھا۔ اسی طرح رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال اگست میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی مالیت صرف 61 کروڑ ڈالر رہی، بیرونی ادائیگیوں کے خسارے میں 54 فیصد سے زائد جبکہ تجارتی خسارے میں 32 فیصد سے زائد کمی ہوئی، بیرونی ادائیگیوں کے توازن میں بہتری تجارتی خسارے میں 1 ارب 55 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی، اسی طرح تجارتی خسارے میں 2 ارب 17 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 817321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش