0
Friday 20 Sep 2019 18:52

مرتضیٰ بھٹو کی شہادت کا سانحہ ملک سے جمہوریت کو ختم کرنے کی گھناؤنی سازش تھی، وزیراعلیٰ سندھ

مرتضیٰ بھٹو کی شہادت کا سانحہ ملک سے جمہوریت کو ختم کرنے کی گھناؤنی سازش تھی، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میر مرتضیٰ بھٹو کی شہادت کا سانحہ ملک سے جمہوریت کو ختم کرنے کی گھناؤنی سازش تھی اور آمر قوتوں نے ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو نشانہ بنایا ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ انہوں نے یہ بات شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے 23 ویں یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو ایک بہادر، نڈر اور رحم دل انسان تھے اور انہوں نے سیاست کا آغاز آمر ضیاء کی آمریت کے خلاف اپنی والہانہ جدوجہد سے کیا۔  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے ہونے کے ناتے میر مرتضیٰ بھٹو نوجوانی میں شہید کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آمر قوتوں نے ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو نشانہ بنایا ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میر مرتضیٰ بھٹو کی شہادت کا سانحہ ملک سے جمہوریت کو ختم کرنے کی گھناؤنی سازش تھی اور پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے جمہوری و انسانی حقوق کے لئے جدوجہد کرتی رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 817343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش