0
Saturday 21 Sep 2019 16:17

عدالت کے حکم پر میئر کراچی کا پاسپورٹ ضبط

عدالت کے حکم پر میئر کراچی کا پاسپورٹ ضبط
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں انسداد دہشتگردی عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر کو پاسپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشتگردوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر پر برہمی کا اظہار کیا اور انہیں پاسپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کراچی کے میئر ہیں لیکن شہر کے لئے کچھ کیا نہیں، آپ کو پاسپورٹ آفیشل وزٹ کے لئے واپس دیا گیا تھا، اگر آپ آفیشل وزٹ نہیں کررہے ہیں تو پاسپورٹ واپس جمع کرائیں۔ عدالت کے حکم پر وسیم اختر نے پاسپورٹ اے ٹی سی میں جمع کرادیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں میئر کراچی نے اپنے دورہ دبئی میں سابق صدر پرویز مشرف اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی تھیں۔ میئر کراچی نے ان ملاقاتوں میں کراچی کے مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے اس کے حل کے لئے ان سے تجاویز بھی طلب کی تھیں۔  
 
خبر کا کوڈ : 817511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش