0
Tuesday 24 Sep 2019 08:59

ثالثی کا کوئی فائدہ نہیں، ٹرمپ کا جھکاؤ بھارت کی طرف ہے، راجہ فاروق

ثالثی کا کوئی فائدہ نہیں، ٹرمپ کا جھکاؤ بھارت کی طرف ہے، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی پر ثالثی کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جھکاؤ بھارت کی طرف ہے۔ اقوام متحدہ کو قراردادوں کی بجائے عملی اقدام اٹھانا چاہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر فاروق خان کا میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ ثالثی کی بات کو چھوڑ دینا چاہیے۔ امریکا کو 60ء کی دہائی کی طرح اپنا حامی ملک بنانا چاہیے جبکہ ابھی تک اقوام متحدہ نے بھی کوئی مثبت کردار ادا نہیں کیا۔ راجہ فاروق خان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر قراردادوں کے بجائے عملی اقدام اٹھانا چاہیں۔ سپر پاور ممالک کی ہمیں تائید حاصل کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ کشمیر ہمیں ایک دن میں حاصل نہیں ہو سکتا۔ وہ وقت دور نہیں جب اقوا م عالم کشمیریوں کے پیچھے کھڑی ہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور نریندر مودی کی ملاقات سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ہمیں اپنا مقصد سامنے رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکھنڈ بھارت منصوبے کا اصل نشانہ پاکستان ہے، پاکستان میں سیاسی مخالفین پر مقدمات سے بھارت کو انتشار کا پیغام جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ملک کا دفاع کرنا بخوبی جانتی ہیں، دنیا کا کوئی قانون ہمیں سیز فائر لائن عبور کرنے سے نہیں روک سکتا، لیکن ہم نے حکمت عملی سے جنگ لڑنی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 817972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش