0
Thursday 26 Sep 2019 00:25

لاہور، بھائیوں کے ہاتھوں گھر میں قید کی گئی اعلیٰ تعلیم یافتہ 25 سالہ خاتون بازیاب

لاہور، بھائیوں کے ہاتھوں گھر میں قید کی گئی اعلیٰ تعلیم یافتہ 25 سالہ خاتون بازیاب
اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس نے صوبائی دارالحکومت کے علاقے ملت پارک سے گھر میں قید کی گئی 25 سالہ خاتون کو بازیاب کرالیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے میں واقع ملت پارک تھانے کی پولیس نے خفیہ اطلاع موصول ہونے پر کارروائی کی اور گھر سے 25 سالہ خاتون کو برہنہ حالت میں بازیاب کرایا۔ پولیس حکام کے مطابق بازیاب ہونے والی خاتون کی شناخت روشن آراء کے نام سے ہوئی، جسے اُس کے بھائیوں نے گھر میں برہنہ حالت میں گزشتہ کئی روز سے قید کیا ہوا تھا۔ پولیس نے بازیاب کرائی جانے والی خاتون کو نفسیاتی اسپتال منتقل کردیا، جبکہ اُس کے دو بھائیوں عامر اور مکرم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کے بھائیوں نے جادو کے نام پر گزشتہ ایک عرصہ سے اُسے  گھر میں قید کیا ہوا تھا۔ روشن آرا  اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کرچکی ہیں۔ پولیس نے ملزمان سے تحقیقات کا آغاز کردیا، جس میں بڑی پیشرفت کا بھی امکان ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 818398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش