0
Wednesday 29 Jun 2011 15:08

پاکستان ملا عمر کیخلاف کارروائی نہیں کر رہا، دہشتگردوں کے خلاف کاروائی میں بھی سنجیدہ نہیں، امریکی کمانڈرز

پاکستان ملا عمر کیخلاف کارروائی نہیں کر رہا، دہشتگردوں کے خلاف کاروائی میں بھی سنجیدہ نہیں، امریکی کمانڈرز
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی فوج کے دو سینئر کمانڈرز نے سینٹ کو بتایا ہے کہ پاکستان ملا عمر کے ٹھکانے کا علم ہونے کے باوجود امریکی حکومت کی درخواست نظر انداز کر رہا ہے اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی میں بھی سنجیدہ نہیں ہے۔ پاکستان کے بارے میں منفی بیان دینے والے یہ دونوں کمانڈرز پاکستان اور افغانستان ریجن کے ملٹری آپریشن کے نگراں مقرر کئے گئے ہیں۔ امریکی فوج کے کمانڈر ایڈمرل ولیم میک رے ون نے امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کے، ملاعمر کی پاکستان میں موجودگی کے سوال پر ہاں میں جواب دیا اور کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پاکستان کو ملا عمر کی موجودگی کا بھی علم ہے اور وہ پاکستان کو اس کی تلاش کا بھی کہہ چکے ہیں۔ مگر پاکستان نے اب تک اس بارے میں کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل جان ایلن کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہا۔
خبر کا کوڈ : 81868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش