0
Sunday 29 Sep 2019 09:27

زلزلے سے اموات اور نقصانات کی تفصیلات جاری

زلزلے سے اموات اور نقصانات کی تفصیلات جاری
اسلام ٹائمز۔ ‏نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آزاد کشمیر میں زلزلے سے ہونے والی اموات اور نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے بعد ہونے والی اموات کی تعداد 40 ہو چکی ہے جبکہ زخمی افراد کی تعداد 732 ہے۔ زلزلے سے 454 گھروں کو نقصان پہنچا۔ 135 گھروں کو شدید نقصان جبکہ 319 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث 4 پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ‏زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 719 ٹینٹس اور 21 سو کمبل تقسیم کیےگئے ہیں۔ ‏این ڈی ایم اے نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 2 ہزار راشن کے پیکٹ  تقسیم کیے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ زلزے سے زخمی ہونے والے افراد کے اعلاج کے لیے 4 ڈاکٹرز اور 5 پیرا میڈیکل اسٹاف کو پولی کلینک میں اسٹینڈ بائی رکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ زخمیوں کے اعلاج کے لیے ‏پولی کلینک، پمز اور سی ڈی اے اسپتال میں 100 بیڈز کا انتظام کیا گیا ہے۔ آٹھ ریسکیو ٹیمیں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ آزاد کشمیر ‏پی ڈی ایم اے نے 20 ایمبولینسز، 6 ریسکیو گاڑیاں اور 120 ریسکیورز فراہم کیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 818973
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش