0
Sunday 29 Sep 2019 17:01

تیل اور گیس کی کمپنیاں مقامی لوگوں کو روزگار کے اقدامات کی تفصیلات پیش کریں، امتیاز شیخ

تیل اور گیس کی کمپنیاں مقامی لوگوں کو روزگار کے اقدامات کی تفصیلات پیش کریں، امتیاز شیخ
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے صوبے کے مختلف اضلاع میں تیل اور گیس نکالنے والی کمپنیوں سے جن علاقوں سے یہ کمپنیاں تیل اور گیس نکال رہی ہیں، کمپنیوں کی جانب سے ان علاقوں کی ترقی، وہاں کے لوگوں کی تعلیم و تربیت اور انہیں ملازمتوں کی فراہمی کی تفصیلات طلب کرلی ہیں اور پوچھا ہے کہ اس ضمن میں آئل اینڈ گیس کمپنیاں اپنی قانونی زمہ داریاں کس حد تک پوری کررہی ہیں۔ اس سلسلے میں وزیر توانائی سندھ نے محکمہ توانائی کے افسران کو ہدایات دی ہیں کہ صوبے میں تیل اور گیس نکالنے والی کمپنیوں کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ پیٹرولیم کنسیشن ایگریمنٹ (PCA) جو کہ ان کمپنیوں کے کام کرنے کے لئے لائسنس کا درجہ رکھتا ھے کہ تحت ان علاقوں سے جہاں تیل اور گیس نکالی جارہی ہے، وہاں کارپوریٹ سوشل رسپانسیبلیٹی کے قانون کی رو سے متعلقہ علاقے کی ترقی، وہاں کے مقامی لوگوں کو روزگار کی فراہمی اور وہاں تعلیم و تربیت کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات طلب کی جائیں

افسران کو دی گئی ہدایات میں امیتاز احمد شیخ نے مزید کہا کہ سندھ میں تیل اور گیس نکالنے والی تمام کمپنیوں کا اجلاس طلب کرکے ان سے اس سلسلے میں آئندہ اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہی بھی لی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ صوبے میں کام کرنے والی کمپنیوں سے صوبے کے عوام کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے گہری نظر رکھے کیونکہ یہ ان کمپنیوں کی قانونی ذمہ داری ہے۔
خبر کا کوڈ : 819046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش