0
Monday 30 Sep 2019 20:43

ماحولیاتی قوانین کے تحت پلاسٹک بیگ کی تیاری، فروخت اور استعمال قابل سزا جرم ہوگا، مرتضیٰ وہاب

ماحولیاتی قوانین کے تحت پلاسٹک بیگ کی تیاری، فروخت اور استعمال قابل سزا جرم ہوگا، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے یکم اکتوبر سے پلاسٹک کے استعمال، فروخت اور تیاری پر پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس ضمن میں مشیر ماحولیات سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ماحولیاتی قوانین کے تحت پلاسٹک بیگ کی تیاری، فروخت اور استعمال قابل سزا جرم ہوگا، پلاسٹک بیگ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر قواعد کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا اور قانون کے مطابق گرفتاری و سزا بھی عمل میں لائی جائے گی۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ محکمہ ماحولیات پلاسٹک بیگ کے استعمال کیخلاف قوانین پر عمل کرانے کا پابند ہوگا، پابندی کا اطلاق سندھ بھر میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ماحول کو صاف رکھنے کے لئے پلاسٹک بیگز کے استعمال کو ترک کرنا ہوگا۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ماحولیاتی ٹیمیں مختلف مارکیٹوں کا معائنہ کریں گی، خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔ مشیر ماحولیات نے عوام سے اپیل بھی کی ہے کہ شہری پلاسٹک بیگز کے بجائے  کپڑے، کاغذ یا تھیلے کا استعمال کریں۔
خبر کا کوڈ : 819253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش