0
Wednesday 2 Oct 2019 15:40

کشمیریوں کی آزادی کیلئے حکومت اور پاک فوج کیساتھ ہیں، زاہد محمود قاسمی

کشمیریوں کی آزادی کیلئے حکومت اور پاک فوج کیساتھ ہیں، زاہد محمود قاسمی
اسلام ٹائمز۔ کشمیریوں کی آزادی کیلئے حکومت اور پاک فوج کے ساتھ ہیں، وزیراعظم عمران خان نے اقوام امتحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں جس جرات مندی کے ساتھ ناموس رسالت، امت مسلمہ اور کشمیریوں کے بات کی ہے وہ قابل ستائش ہے، مرکزی علما کونسل نریندر مودی کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کی بھرپور مذمت کرتی ہے، مذہبی ہم آہنگی، فرقہ واریت کے خاتمے اور استحکام پاکستان کیلئے متفقہ قومی بیانیہ پیغام پاکستان ملک بھر میں پھیلانے کے لئے صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل سطح سیمینار اور کانفرسوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، مرکزی علما کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے امت مسلمہ کو ملی بیداری کا ثبوت دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ امت مسلمہ کی ترجمانی کا حق ادا کرتے ہوئے جو ولولہ انگیز خطاب کیا اس سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے سر فخر سے بلند ہوگئے ہیں، مرکزی علما کونسل کشمیر کے غیور مسلمانوں کی آزادی کیلئے انہیں حق خودارایت دینے کے مطالبے کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 819658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش