0
Tuesday 8 Oct 2019 12:40

آزادی مارچ، حکومت نے بیک ڈور ڈپلومیسی اختیار کر لی

آزادی مارچ، حکومت نے بیک ڈور ڈپلومیسی اختیار کر لی
اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کو روکنے کیلئے بیک ڈور رابطے شروع کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سمیت اہم رہنما بیک ڈور رابطوں کیلئے متحرک ہو چکے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ آزادی مارچ کو بیک ڈور رابطوں کے ذریعے ہی روک دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق  بیک ڈور ڈپلومیسی کی ناکامی کی صورت میں پنجاب میں کہاں کہاں پر مارچ کو روکا جائے گا اس حوالے وزیراعلی پنجاب نے صوبائی وزیرقانون بشارت راجہ کی سربراہی میں ایک مانیٹرنگ کمیٹی بھی تشکیل سے دے دی ہے۔

کمیٹی مارچ کو روکنے کے حوالے سے اپنی تجاویز مرتب کرکے وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی۔ کمیٹی کو پنجاب میں جے یوآئی (ف) اور مسلم لیگ (نواز) کے متحرک کارکنان کی فہرست تیار کرنے کے بھی احکامات دیئے گئے ہیں۔ کمیٹی اس بات کا بھی جائزہ لے گی کہ مارچ کے شرکاء کو کن کن جگہوں پر روکا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے  مطابق حکومت اس کوشش میں ہے کہ مارچ وقوع پذیر نہ ہو، اس سلسلہ میں پہلے بات چیت سے مسئلہ حل کیا جائے گا، اس مقصد میں ناکامی کے بعد قوت کا استعمال کرنے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔ اس کیلئے کارکنان کی گرفتاریاں بھی کی جا سکتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 820783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش