0
Friday 11 Oct 2019 06:04

دھرنا روکنے کیلئے پنجاب پولیس بلائی گئی تو حالات بگڑ جائیں گے، طاہر عالم خان

دھرنا روکنے کیلئے پنجاب پولیس بلائی گئی تو حالات بگڑ جائیں گے، طاہر عالم خان
اسلام ٹائمز۔ سابق آئی جی اسلام آباد طاہر عالم خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 ہزار افراد بھی اگر اسلام آباد آ گئے تو انہیں قابو کرنا بہت مشکل ہو جائے گا، حکومت کو پنجاب کے دیگر شہروں سے پولیس اہلکاروں کو لانا پڑے گا جو معاملات بہتر کرنے کے بجائے مزید خراب کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں، اس لیے مارچ کا کامیاب ہونا بہت مشکل ہے، جمعیت علمائے اسلام ف کے کافی لوگ اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، حکومت کو چاہیے کہ مدارس کو کنٹرول کرے اور وہاں سے بچوں کو نہ نکلنے دیں۔ سابق آئی جی اسلام آباد نے کہا اسلام آباد میں ہی مولانا فضل الرحمان کے مکتبہ فکر کے 250 سے زیادہ مدارس موجود ہیں، جو آزادی مارچ کے لیے سود مند ثابت ہوں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 821359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش