1
Friday 11 Oct 2019 11:10

گلگت میں پاک فوج میں بھرتیوں کے شیڈول کا اعلان

گلگت میں پاک فوج میں بھرتیوں کے شیڈول کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے گلگت میں بھرتیوں کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ آرمی سلیکشن سنٹر جوٹیال میں بھرتیوں کا آغاز 15 اکتوبر سے ہو گا جو 15 نومبر تک جاری رہے گا۔ اس دوران مختلف کٹیگریز کلرک، نرسنگ، ٹیکنیکل ٹریڈ، نان ٹیکنیکل میں بھرتیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ امیدواروں کیلئے عمر کی حد 17 سے 22 سال ہو گی، خواہشمند افراد کو جن کی عمر ساڑھے سترہ سال سے ساڑھے بائیس سال کے درمیان ہیں وہ آرمی بھرتی دفتر جوٹیال میں اصل تعلیمی اسناد اور دو دو عدد فوٹو کاپی اور فارم "ب" قومی شناختی کارڈ، ڈومیسائل، پاسپورٹ سائز کے چار عدد فوٹو اور لکھنے کیلئے قلم کاغذ کے ہمراہ بھرتی شیڈول کےدوران سنٹر آنے کی ہدایت کی گئی ہے، جہاں ان کا فزیکل ٹیسٹ لیا جائے گا، گریڈ ڈی کلرک کیلئے بی اے، بی ایس سی، ایف اے، ایف ایس سی، ٹیکنیکل ٹریڈ اور نرسنگ کیلئے میٹرک سائنس جبکہ نان ٹیکنیکل کیلئے میٹرک اور مڈل پاس ہونا لازمی ہے۔ ایسے امیدواروں کیلئے ضروری ہے کہ ان کی چھاتی 78 سے 83 کے درمیان ہو اور قد کم از کم 162.5 سینٹی میٹر اور بینائی 6/6 ہونا چاہیئے، علاوہ ازیں شہید اور ریٹائرڈ فوجیوں کے بچوں کیلئے خصوصی رعایت بھی دی جائے گی، بھرتی سنٹر کے ذرائع  کا کہنا ہے کہ بھرتی ہونے والے بچوں کے گھر کے سربراہ کی قومی شناختی کارڈ کی کاپی ساتھ لانا لازمی ہے۔
خبر کا کوڈ : 821377
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش