0
Monday 14 Oct 2019 22:42

کراچی کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے 16 اکتوبر کو پانی کی فراہمی جزوی بند رہیگی

کراچی کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے 16 اکتوبر کو پانی کی فراہمی جزوی بند رہیگی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی بدھ 16 اکتوبر کو 16 گھنٹے کیلئے جزوی بند رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق واٹر بورڈ کراچی کو پانی کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر ضروری امور انجام دے رہا ہے، اس دوران کے الیکٹرک کی جانب سے بھی گرڈ اسٹیشن کے مرمتی کام سرانجام دیئے جائیں گے، اس سبب بدھ 16 اکتوبر کو صبح 11 بجے سے کراچی کو دھابیجی کے 13 پمپس سے پانی کی فراہمی معطل رہے گی، جبکہ دیگر 8 پمپس معمول کے مطابق پانی فراہم کرتے رہیںگے۔ کام کے دوران کراچی کو پانی کی فراہمی جزوی معطل رہے گی۔ واٹر بورڈ شہریوں کو پریشانی سے بچانے کے پیش نظر وقت مقررہ سے قبل کام کی تکمیل کی کوشش کرے گا، ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کیلئے پانی ذخیرہ کرلیں اور احتیاط سے استعمال کریں۔
خبر کا کوڈ : 822029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش