0
Friday 1 Jul 2011 16:23

کراچی کے حالات خراب ہیں، بہتری میں وقت لگے گا، پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان کوآرڈی نیشن کا تاثر درست نہیں، واجد درانی

کراچی کے حالات خراب ہیں، بہتری میں وقت لگے گا، پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان  کوآرڈی نیشن کا تاثر درست نہیں، واجد درانی
 کراچی:انسپکٹر جنرل پولیس سندھ واجد علی درانی نے کہ ہے کہ کراچی کے حالات خراب ہیں، جنہیں صحیح کرنے میں وقت لگے گا، صوبے میں ڈی آئی جیز کے تبادلے معمول کی کارروائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان کوئی روابط ہیں۔ گورنر ہاوٴس کراچی میں واقع سی پی ایل سی کے دفتر کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں آئی جی سندھ نے بتایا کہ ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور اسٹریٹ کرائم روکنے کیلئے موٴثر اقدامات کئے جا رہے ہیں، جبکہ جہاں رینجرز کی ضرورت ہو گی وہاں ان کو طلب کر لیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں واجد علی درانی کا کہنا تھا کہ دو گروہوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ تھمنے کے بعد ہی پولیس متاثرہ علاقوں میں داخل ہوتی ہے اور یہ تاثر غلط ہے کہ پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان کوئی کوآرڈی نیشن ہے۔

خبر کا کوڈ : 82246
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش