0
Sunday 20 Oct 2019 22:20

اپوزیشن متفق ہے کہ 2020ء انتخابات کا سال ہونا چاہیئے، احسن اقبال

اپوزیشن متفق ہے کہ 2020ء انتخابات کا سال ہونا چاہیئے، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اپوزیشن متفق ہے کہ 2020ء انتخابات کا سال ہونا چاہیئے۔ شکر گڑھ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ شہباز شریف سے لے کر گوادر سے گلگت تک مسلم لیگ (ن) متحد ہے اور کارکن چٹان کی طرح اپنے نظریئے پر ڈٹے ہوئے ہیں، مسلم لیگ (ن) 27 اکتوبر کو کشمیر کی حمایت میں ریلیاں نکالے گی اور پارٹی کے قائد نواز شریف کی ہدایت پر 31 اکتوبر کو اسلام آباد آزادی مارچ میں شرکت کریں گے، اسلام آباد جلسے میں اپوزیشن جماعتیں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کریں گی۔ حکومت جان شکنجے میں آنے پر مذاکرات کا لالی پاپ دے رہی ہے، اپوزیشن متفق ہے کہ 2020ء انتخابات کا سال ہونا چاہیئے۔ احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کی ساکھ تباہ کردی ہے، مسلم لیگ (ن) کا ویژن پاکستان کو 25 بڑی معیشتوں میں شامل کرنا تھا جب کہ موجودہ حکومت نے ملک کو کمزور ترین 25 معیشتوں میں کھڑا کرنے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے، ملک کی معاشی حالت خراب ہو تو دفاع اور سفارت کاری صفر ہوجاتی ہے، سفارت کاری کے میدان میں پاکستان بالکل تنہا ہوچکا ہے، مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارت نے وہ جرات کی جو وہ 72 سال میں نہ کر سکا اور واحد اسلامی ایٹمی ملک کشمیر اسلامی کانفرنس کا اجلاس بلانے سے قاصر ہے۔

رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسیاں ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ بنتی جا رہی ہیں، معاشی بدحالی کی وجہ سے عام آدمی کی چیخیں نکل رہی ہیں، متوسط طبقے اور سفید پوش عوام کا معاشی کچومر نکل رہا ہے، عمران خان چالاکی کے ساتھ اپنی غلطیوں کو اداروں پر تھوپ رہے ہیں، ملک کے تمام اسٹیک ہولڈر ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھیں، پاکستان کے تمام ادارے مخاصمت کی بجائے آئین کے تحت تعاون کریں، ملکی مسائل کا واحد حل نئے انتخابات ہیں، عوام شفاف انتخابات کے بعد پر امن انتقال اقتدار چاہتے ہیں، پاکستانی عوام کسی کو 2018ء کے الیکشن کا ری پلے دہرانے نہیں دیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 823117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش