0
Wednesday 23 Oct 2019 16:30

بھارتی آرمی چیف کے جھوٹ کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کردیا، پاکستان

بھارتی آرمی چیف کے جھوٹ کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کردیا، پاکستان
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کے ایل او سی پر دہشت گردوں کے لانچ پیڈز تباہ کرنے کے دعوے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے معمول کی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی لانچ پیڈز کا دعوی غلط ثابت ہوا، پاکستان سفارتی برادری اور صحافیوں کو جورا سیکٹر لے کر گیا، سفارتکاروں نے جورا کے بازار میں تباہ کاریاں بھی دیکھیں، سفارتکاروں کو بھارتی اشتعال انگیزیوں سے آگاہ کیا گیا، علاقے کے 20 گھر مکمل تباہ ہوگئے، بھارتی ہائی کمیشن کو ساتھ لے جانے کی باضابطہ دعوت دی گئی تھی، لیکن وہ نہیں آئے۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارتی فورسزنے 19 اور 20 اکتوبر کو ایل او سی کی خلاف ورزیاں کیں، بھارتی کارروائی میں بے گناہ شہری شہید اور کئی زخمی ہوئے، مقبوضہ کشمیر کے 80 لاکھ سے زائد شہری متاثر ہورہے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کرتار پور کوریڈور کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرچکا ہے، صبح یاتری آئیں گے جنہیں شام کو واپس جانا ہوگا، ہر یاتری کو 20 ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ پاکستان ایک چین کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، تمام ممالک ایک دوسرے کے داخلی امور میں مداخلت سے گریز کریں، ہانگ کانگ چین کا اندرونی معاملہ ہے جہاں امن و خوشحالی چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان افغان امن کے فروغ کیلئے کوششوں کو سپورٹ کررہا ہے اور افغان مسئلے کے حل کیلئے ہر سطح پر تعاون کررہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 823637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش