0
Friday 25 Oct 2019 13:00

داعش مولانا کے آزادی مارچ کو نشانہ بنا سکتی ہے، تھریٹ الرٹ جاری

داعش مولانا کے آزادی مارچ کو نشانہ بنا سکتی ہے، تھریٹ الرٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ قومی اتھارٹی برائے انسداد دہشت گردی (نیکٹا) نے خطرے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ نیکٹا کے مطابق دہشت گرد تنظیم نے آزادی مارچ پر ملک کے بڑے شہروں میں دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کی ہے۔ ڈائریکٹر (ایم این ڈی سی) کرنل (ر) عثمان وجیہ خان کی جانب سے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر، ہوم سیکرٹری پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان، ڈی جی رینجرز پنجاب و سندھ، چاروں صوبوں کے آئی جیز پولیس، کمانڈنٹ ایف سی کے پی، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی پولیس اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلستان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گرد تنظیم آئی ایس کے پی (ISKP) نے جے یو آئی کے آزادی مارچ پر پاکستان کے بڑے شہروں میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کی ہے۔ امکان یہ ہے کہ ان دہشت گرد حملوں میں سیاسی جماعتوں کی قیادت، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عملے اور عوام الناس کو نشانہ بنایا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 823904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش