0
Friday 25 Oct 2019 22:27

غازی علم الدین شہید عشق رسول(ص) کا استعارہ بن چکے ہیں، مولانا عزیز الرحمان ثانی

غازی علم الدین شہید عشق رسول(ص) کا استعارہ بن چکے ہیں، مولانا عزیز الرحمان ثانی
اسلام ٹائمز۔ غازی علم الدین شہید عظیم مجاہد و محافظ ختم نبوت تھے، اپنی جان کا نذرانہ دے کر عشق مصطفی(ص) کا عملی ثبوت دیا۔ رہتی دنیا تک غازی علم الدین شہید کے تذکرے ہوتے رہیں گے اور انکا نام ہمیشہ تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ غازی علم الدین شہید عشق رسول(ص) کا استعارہ بن چکے ہیں۔ غازی علم دین کی شہادت نے ملت اسلامیہ کے دلوں میں عشق رسول(ص) کی شمع فروزاں کی۔ مسلمان کی زندگی کا مقصد ہی ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنا ہے جوکہ غازی علم الدین نے کرکے دکھایا ہے۔ غازی علم دین شہید ؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کو عظیم راہ دکھائی۔

ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی نے لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دنیا بھر کے مسلمان ہمیشہ قافلہ عشق و مستی کے سپہ سالار حضرت غازی علم دین شہید ؒ کے سر تا پاء ممنون رہیں گے۔ نبی پاک (ص) کے عشق کے حوالے سے ایک عظیم داستان رقم ہوئی۔ علماء نے کہا کہ عشق رسول(ص) کا جام غازی علم دین شہید ؒ کو ہمیشہ کے لیے دوام بخش گیا اور آج بھی علم دین شہید ؒ مسلمانوں کے دلوں میں زندہ ہیں بلکہ مسلمانوں کے لیے عشق رسول(ص) کے فروغ کے لیے ایک عظیم مینارہِ نور ہیں۔ جب بھی کبھی کفار کی جانب سے مسلمانوں کے ایمان کی حرارت کو چیک کرنے کے لیے کوئی سازش کوئی گستاخی ہوتی ہے تو غازی علم دین شہید ؒ کے پیرو کار میدان عمل میں ہوتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 823957
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش