0
Saturday 26 Oct 2019 00:13
27 اکتوبر یوم سیاہ ہے، اسی دن مہاراجے کشمیر پہ قابض ہوئے تھے

مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کیلئے وقت کا درست تعین نہیں کیا، صاحبزادہ حامد رضا

ماہ ربیع الاول کی آمد آمد ہے، ملک داخلی انتشار کا شکار ہو سکتا ہے
مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کیلئے وقت کا درست تعین نہیں کیا، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بنانے میں اہلسنت کے اکابرین نے اہم کردار ادا کیا تھا اور اس ملک کو مستحکم کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے وقت کا تعین مناسب نہیں کیا، 27 اکتوبر یوم سیاہ ہے، اسی دن مہاراجے کشمیر پر قابض ہوئے تھے، یہ دن کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جانا چاہیئے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ماہ ربیع الاول کی آمد آمد ہے، جس کی وجہ سے ملک میں داخلی انتشار کی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے، ان تمام باتوں کو مدنطر رکھتے ہوئے ہمیں بحثیت قوم یکجا ہونا چاہیئے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ سوشل میڈیا پر باتیں ہو رہی ہیں کہ اہل سنت بھی اس دھرنے کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ اہل سنت نے ہمیشہ اپنے مذہب اور ملک کیلئے مثبت قدم اٹھائے ہیں، جس میں قوم و ملک کا کوئی نقصان نہ ہو۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 26 اکتوبر کو جناح کنونش سنٹر میں استحکام پاکستان و اظہار یکجہتی کشمیر کے حوالے سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں پاکستان بھر سے مذہبی رہنما شرکت کریں گے جبکہ کانفرنس میں تمام حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے۔ اس موقع پر بھنگالی شریف کے سجادہ نشین پیر سید مخدوم عباس شاہ نے کہاکہ بھارت کی جانب سے کشمیر میں اسی لاکھ لوگوں کو خوراک سے محروم کیا گیا، ڈیڈ لاک کی کیفیت میں محصور رہے، کشمیریوں پر مسلسل تشدد کیا جاتا رہا اور تاریخ میں پہلی بار وزیر اعظم عمران خان نے بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کیلئے آواز اٹھائی، جس پر وزیراعظم اور ان کی کابینہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پریس کانفرنس میں پیر سید خالد سلطان، سیدمعصوم شاہ و دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 823975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش